کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں سگنل توڑنے والی خاتون نے اپنی غلطی ماننے کی بجائے ٹریفک پولیس اہلکار کوگالیاں اوردھمکیاں دی اور شیشہ چڑھاکر فرار ہوگئی، واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
کراچی میں خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا، ٹریفک پولیس نے بدر کمرشل پر گاڑی روک لی، پولیس کے روکنے پر خاتون نے انتہائی نازیبا الفاظ کہے، سیکشن افسر کے پہنچنے پرخاتون نے دونوں افسران و اہلکاروں کو گندی گالیاں دیں۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالی ویڈیومیں دیکھاجاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار خاتون کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ کا چالان ہو گا۔ ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ میرا نام نواز ہے اور آپ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








