نیب نے عاطف زمان کے گھر اور دفترپر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:نجی ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، نیب نے مرکزی ملزم عاطف زمان کے گھر اور دفترپر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیاہے۔

قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے کراچی میں ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان کے ڈیفنس میں واقع گھر اور دفتر پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔

  1. مزید پڑھیں :مرید عباس قتل کیس،مقتول کی بیوہ کا ملزمان پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام

ذرائع کے مطابق تحویل میں لی گئی دستاویزات میں فراڈ سے متعلق اہم کاغذات بھی شامل ہیں۔

نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد گھر اور آفس پر چھاپہ مارا جس میں پولیس نے بھی نیب کی معاونت کی۔

Related Posts