فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ‘ شبنم مجید

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani singer

لاہور:نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ۔

ہر سال فلم انڈسٹری کی ترقی کا واویلا کیاجاتا ہے لیکن کوئی بھی فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرنے کیلئے تیار نہیں اس لئے نامور گلوکار اورموسیقاربھی بیروزگار ہو چکے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہاکہ یہاں کسی دور میں بھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گی بلکہ پرائیویٹ سرمایہ کاروں نے انڈسٹری کو سہارا دیا۔

مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا

جب حکومت انڈسٹری پر توجہ دے گی توبہت بڑی تعداد میں سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے سرمائے کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شوبزسے جڑے ہوئے دیگر لوگوں کی طرح میںبھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔

Related Posts