تاپسی پنوں کیخلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں 27 مارچ کو بی جے پی ایم ایل اے مالنی گورکے بیٹے نے شکایت درج کرائی ہے۔

اداکارہ نے 12 مئی کو ممبئی کے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کے دوران عریاں لباس پہن رکھا تھا جس پر ہندوؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پرینکا چوپڑا نے بالی ووڈ کو خیرباد کہنے کی وجہ بتادی

شکایت گزار نے الزام لگایا کہ تاپسی پنوں نے ریمپ واک کے دوران جسم کو ظاہر کرنے والا لباس اور ساتھ دیوی لکشمی کی تصویر والا ایک ہار پہنا تھا جس سے مذہبی جذبات اور ’سناتن دھرم‘ کی شبیہ کو ٹھیس پہنچی ہے۔

پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کپل شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے جبکہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم تاپسی پنوں کی جانب سے اس پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو ممبئی میں لیکمی فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تاپسی سمیت کئی بھارتی ستاروں نے ریمپ پر واک کر کے فیشن کے جلوے بکھیرے تھے۔

Related Posts