لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی۔
کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے ٹکٹوں کی فروخت ہو گی، راولپنڈی اور کراچی کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پاکستان جونیئر ٹینس ٹیم نے ورلڈ گروپ ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا
پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پہلے تین میچز کے لیے ٹکٹ کل صبح 11 بجے سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔
لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز 14، 15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








