راولپنڈی: ایران کی سرحد سے پاکستان کے ضلع جلگئی میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی، جس کے باعث 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاک ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت پر حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملے میں بدقسمتی سے پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:مالاکنڈ، چچا کے ڈانٹنے پر 18سالہ نوجوان کی خودکشی، چچا نے بھی خودکشی کر لی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کیلئے ایران سے ضروری رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








