مالاکنڈ، چچا کے ڈانٹنے پر 18سالہ نوجوان کی خودکشی، چچا نے بھی خودکشی کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور: مالاکنڈ میں چچا کے ڈانٹنے پر 18سالہ نوجوان بھتیجے نے خودکشی کر لی۔ واقعہ مالاکنڈ کے علاقے پلئی میں پیش آیا۔

مالاکنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ بھتیجے کی خودکشی کا پتہ چلنے پر چچا نے بھی خودکشی کر لی۔ دونوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق ایس پی شہید

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں شادی سے انکار پر 13 سالہ لڑکے اور 12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق پسند کی شادی سے روکنے پر 13 سالہ بلال اور 12 سالہ لاریب نے گزشتہ برس جولائی میں خودکشی کی۔ اندرون شہر کے رہائشی بلال اور لاریب نے گھر والوں کی جانب سے شادی کے انکار پر خودکشی کرلی۔

حکام کا کہنا تھا کہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم دونوں کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کر شادی کرنے سے روکا، جس پر بلال نے پہلے لاریب کو زہریلی گولیاں کھیلائیں اور پھر خود زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔

قبل ازیں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل حویلی لکھاں میں نازیبا تصاویر وائرل ہونے پر چار بچوں کی ماں نے گزشتہ برس اکتوبر میں خود کشی کرلی۔

اوکاڑہ پولیس کا کہنا تھا کہ چار ملزمان نے خاتون کی نازیبا تصاویر وائرل کی تھیں، جن میں سے ایک ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Posts