ایلیٹ پینل سے ریٹائر ہوتے ہی علیم ڈار انٹرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے دنیائے کرکٹ کے عظیم امپائر علیم ڈار کو آئی سی سی انرنیشنل امپائرز پینل کیلئے نامزد کر دیا۔

خیال رہے کہ علیم ڈار تین بار آئی سی سی امپائر آف دی ائیر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئی سی سی ایلیٹ پیںل سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

تلاوت قرآن کا عالمی مقابلہ ایرانی قاری کے نام، تین ملین ریال انعام سے نوازا گیا

احسن رضا کے ایلیٹ پینل میں منتخب ہونے پر انٹرنیشنل پینل میں جگہ خالی ہوئی تھی جس کے لئے پی سی بی نے علیم ڈار کو نامزد کیا ہے۔

علیم ڈار اس نامزدگی سے ملک و بیرون ملک انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنےکے اہل رہیں گے تاکہ وہ ورلڈ کپ 2023 اور 2024 جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھی امپائرنگ کر سکیں۔

Related Posts