رانی مکھرجی سوشل میڈیا سے کیوں دور ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

رانی مکھرجی سوشل میڈیا سے کیوں دور ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
رانی مکھرجی سوشل میڈیا سے کیوں دور ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتائی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا آپ پر ایک الگ پریشر ڈالتا ہے اور اسے روز کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے اور یہ دونوں چیزیں میں نہیں سنبھال سکتی۔

رانی مکھرجی نے کہا کہ یہ ہر فرد کی اپنی مرضی ہے کہ وہ اس پریشر کے سامنے جھکنا چاہتا ہے یا نہیں،جب سوشل میڈیا کا آغاز ہوا تو سب نے مجھ سے کہا آپ کو سوشل میڈیا پر اکانٹ بنانا چاہیے لیکن مجھے اچھے سے معلوم ہے کہ میں یہ چیز نہیں کرسکتی۔میں اس میں اچھی نہیں ہوں تو میں پھر اسے استعمال کرکے خود کو مشکل میں کیوں ڈالوں؟۔

مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا راضی ہیں تو شادی کیلئے تیار ہوں، نسیم شاہ کا انڈین اداکارہ کیلئے دلچسپ پیغام

اس کے علاوہ رانی مکھرجی نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی اور پروفیشنل زند گی الگ رکھی ہوئی ہے، میں اور میرے شوہر آدتیا چوپڑا اپنی بیٹی کے سامنے فلموں کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے۔

Related Posts