عمران خان کی گرفتاری فوجی بغاوت لگتی ہے۔امریکی رکنِ کانگریس

تازہ ترین

تازہ ترین

واشنگٹن: امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری فوجی بغاوت لگتی ہے۔ یہ کوئی درست اقدام نہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا (وائس آف امریکا) کو انٹرویو دیتے ہوئے رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان کی دن کے 24 گھنٹے لائیو اسٹریم کی جائے تاکہ پوری دنیا جان سکے کہ وہ حفاظت سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ پر طویل خطرناک جنگ مسلط کرنے کی تیاریاں

انٹرویو کے دوران رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان کے وکلاء، پی ٹی آئی اراکین اور اہلِ خانہ کو عمران خان تک رسائی ملنی چاہئے۔ میرے ایک مشیر ڈاکٹر آصف محمود کے پاکستان سے رابطے ہیں۔

رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے کہا کہ میرے مشیر نے مجھے بتایاکہ پاکستان بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام اس دلیل سے مطابقت نہیں رکھتا کہ عمران خان کی گرفتاری بدعنوانی کے باعث ہوئی۔

بریڈ شرمین نے کہا کہ بدعنوانی کے کیس میں کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاری بلا جواز ہے۔ اس سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ انصاف کا غیر جانبدارانہ اطلاق نہیں بلکہ فوجی بغاوت ہے۔ ہم چاہیں گے کہ پاکستان میں وقت پر الیکشن ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں الیکشن میں کامیاب ہوں، ملک انہیں چلانا چاہئے۔ میں پاکستان کے قوانین کا ماہر نہیں، نہ ہی مقدمات پر کوئی رائے رکھتا ہوں، جو عمران خان کے خلاف ہیں تاہم جو کچھ ویڈیو میں دیکھا ہے، وہ جمہوریت نہیں۔

Related Posts