وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا
وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کل 11 مئی 2023 کو طلب کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کل (جمعہ) کو وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے فوجی اور سول قیادت اکٹھی ہوگی۔

وزیراعظم خود اجلاس کی صدارت کریں گے اور ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

یہ اعلیٰ سطحی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوگی، جب پاکستان کو دہشت گردی، سرحدی تنازعات اور علاقائی عدم استحکام سمیت متعدد سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

Related Posts