عمران خان کی رہائی کے بعد مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان کی رہائی کے بعد مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا
عمران خان کی رہائی کے بعد مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان کو عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کو ‘غیر قانونی’ قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کے حکم کے فوراً بعد ایک ٹویٹ میں کہی۔

مریم نواز نے لکھا کہ ‘چیف جسٹس آف پاکستان کو آج قومی خزانے سے 60 ارب روپے ہڑپ کرنے والے شخص سے مل کر بہت خوشی ہوئی اور وہ اس مجرم کو رہا کر کے اور بھی خوش ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے ذمہ دار بنیادی طور پر چیف جسٹس ہیں کیونکہ وہ فتنے کی ڈھال بن چکے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کا عمران خان کوپولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم

مسلم لیگ ن کی رہنما نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ساس کی طرح اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں۔

Related Posts