ہرارے: کینسر کے باعث زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رانڈر ہیتھ اسٹریک کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔49سالہ سابق زمبابوین کپتان ہیتھ اسٹریک اس وقت کینسر کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سابق کرکٹر تشویش ناک حالت میں جنوبی افریقہ کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
زمبابوے کے وزیر کھیل ڈیوڈ کولٹارٹ نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بتاتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر کی حالت گزشتہ 7دن میں زیادہ بگڑی، وزیر کھیل نے قوم سے دعاں کی درخواست کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیر کھیل نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیتھ اسٹریک جو ہمارے اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں، انتہائی بیمار ہیں اور انہیں ہماری دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹر کے اہل خانہ لندن میں مقیم ہیں اور وہ جلد از جلد جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ پہنچ رہے ہیں جہاں ہیتھ اسٹریک کا علاج جاری ہے۔
مزید پڑھیں:نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے انعقاد کیلئے کس ملک کا نام تجویز کیا؟ جانئے
ہیتھ اسٹریک نے زمبابوے کے لیے 65ٹیسٹ اور189 ایک روزہ میچز کھیلے، سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز میں 1990 رنز بنائے جبکہ 216 وکٹیں لیں، ون ڈے میں سابق زمبابوین آل راؤنڈر نے 2943رنز اسکور کیے اور 239وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








