پاکستان ایشیا کپ کا میزبان، بی سی بی نے میچز دبئی میں کروانے کی مخالفت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیاکپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں، بورڈ کو متحدہ عرب امارات کا وینیو قبول نہیں کیونکہ وہاں گرمی بہت زیادہ ہے اور کرکٹرز بھی وہاں جانے پر راضی نہیں ہیں۔

بی سی بی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایشیا کپ ایک ہی وینیو پر ہو تو زیادہ مناسب ہے، پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے، ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز دینے کا نوٹی فکیشن جاری

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے آمادگی ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا، اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہوسکتا ہے تو ٹھیک ہے یہ بڑا اچھا ہوگا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمیں سستا پڑے گا، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طورپر ریڈار پر رکھا ہے۔

Related Posts