مداحوں کیلئے خوشخبری، پری زاد اب ایک نئے انداز میں نظر آئے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ڈرامہ سیریل پری زاد کا شمار سال 2021 کے کامیاب ڈرامہ سیریلز میں ہوتا ہے، ڈرامہ صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوا تھا بلکہ اسے سرحد پار بھی کافی پذیرائی ملی تھی۔

ڈرامے میں احمد علی اکبر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو کہ سیاہ رنگت کا حامل ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا لڑکا تھا۔ ڈرامے کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ جلد ہی اس ڈرامے کو ایک نئے انداز میں ٹی وی اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

پری زاد جلد ہی عربی زبان میں ہم ٹی وی کے خصوصی چینل ہم عربیہ پر نشر کیا جائے گا، جس کیلئے ڈرامے کا نام تبدیل کرکے قریباََ رکھ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ساس بہو کا تنازع، صبا فیصل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

ڈرامے کے ٹیزر کو اداکار احمد علی اکبر نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUM Arabia (@hum.arabia)

یاد رہے کہ مومنہ درید پروڈکشن کے تیار کردہ اس ڈرامے کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی تھی جبکہ شہزاد کشمیری نے اس کی ہدایت کاری کی تھی۔ ڈرامے کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، احمد علی اکبر ، اشنا شاہ، صبور علی، عروہ حسین، نعمان اعجاز، اور مشال خان شامل تھے۔

دوسری جانب ایسی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ جلد اس ڈرامے کا دوسرا سیزن بھی پیش کیا جائے گا۔

Related Posts