لاہور: پنجاب پولیس نے جمعرات کی شام 9 مئی کو توڑ پھوڑ میں ملوث آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا جب وہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حسن جاوید نے کہا کہ مشتبہ افراد سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے قریبی پل کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہمارے پاس معلومات ہیں کہ ان واقعات میں ملوث 30 سے 40 افراد اندر چھپے ہوئے ہیں۔ ”اسی لیے ہم نے چوکیاں لگا رکھی تھیں۔ ابھی، ہم نے آٹھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔”
ایس ایس پی جاوید نے بتایا کہ بہت سے دوسرے لوگ زمان پارک سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس کو دیکھتے ہی پیچھے ہٹ گئے۔
انہوں نے کہا کہ ”ہم نے انہیں ابھی گرفتار کر لیا ہے اور آپ سب کے سامنے بھی پیش کر دیا ہے۔ اب ہم انہیں لے جا رہے ہیں، تفصیلی پوچھ گچھ ہوگی۔ ہم آپ کے ساتھ تفصیلات شیئر کریں گے۔
مزید پڑھیں:عقیل کریم ڈھیڈی کی عمران خان سے ملاقات میں بات کیوں نہ بن سکی؟
جب ان سے اگلے لائحہ عمل کے بارے میں پوچھا گیا تو ایس ایس پی جاوید نے کہا کہ پولیس اس کے مطابق کارروائی کرے گی جو ان کی قیادت کا فیصلہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








