ملیر سعودآباد کا اسپائسی شوارما نہ کھایا تو کچھ نہ کھایا

تازہ ترین

تازہ ترین

ملیر سعودآباد کا اسپائسی شوارما نہ کھایا تو کچھ نہ کھایا
ملیر سعودآباد کا اسپائسی شوارما نہ کھایا تو کچھ نہ کھایا

کراچی:اہل کراچی جوکہ لذیر اور مزیدار اشیاء کھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، ایسے میں سعود آباد کی مین چورنگی پر موجود محمد اویس کا شوارما اہل علاقہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں۔

ایم ایم نیوز نے اس حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے سعودآباد کا رُخ کیا اور محمد اویس سے مزیدار شوارما تیار کرنے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں جو قارئین کی نظر ہیں۔

محمد اویس کا کہنا تھا کہ بنیادی طور شوارما سب سے پہلے سعودیہ میں تیار ہوا، اس کے بعد یہ لاہور میں آیا اور اس کے بعد کراچی آیا، کراچی کے مقابلے میں سعودیہ میں مختلف شوارما تیار کیا جاتا ہے، کیونکہ وہاں کے لوگ اسپائسی شوارما نہیں کھاتے، جبکہ کراچی میں اسپائسی پسند کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کی روٹی کو سیکنا پڑتا ہے، اس کے بعد اس میں چکن، مائنیز، اسپائسی چٹنیاں اور دیگر اجزاء شامل کئے جاتے ہیں، تب کہیں جاکر مکمل ایک شوارما تیار ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شوارما تیار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، ہم تقریباً روزانہ کی بنیاد پر 400سے 500شوارما فروخت کرتے ہیں، عصر کے وقت شروع کرتے ہیں اور رات کو تقریباً 3بجے سے 4بجے تک فروخت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پہلی بار ایک کلو لذیذ نلی بریانی ”چھوٹی دیگ“میں بھی دستیاب

اس کی قیمت کی اگر بات کی جائے تو کم از کم قیمت 170سے شروع ہوتی ہے، اس کے 220کا ہوتا ہے، اس کے علاوہ 200کا بھی دستیاب ہے،انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس زنگر شوارما اسپیشل ہے، وہ 220کا ہے، جو مقدار میں اچھا خاصا ہوتا ہے، جبکہ لاہور ی شوارما 170کا ہے، جبکہ عربی شوارما 200روپے کا ہے۔

Related Posts