بھارت کے مشہور زمانہ بلے باز ویرات کوہلی 18نمبر کی شرٹ کیوں پہنتے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران شرٹ کے نمبر سے جڑی کہانی سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں مجھے پہلی بار 18 نمبر کی شرٹ ملی تھی، میں نے یہ شرٹ نمبر لینے کیلئے نہیں کہا تھا، یہ نمبر مجھے دیا گیا۔
Today’s date ???? VK’s jersey no.@ImVkohli explains the importance of 1️⃣8️⃣ in his life’s events! Will today’s match in the #RaceToPlayOffs add to the list?
Tune-in to #SRHvRCB at #IPLonStar
Today | Pre-show at 6:30 PM & LIVE action at 7:30 PM| Star Sports Network #BetterTogether pic.twitter.com/SWlA8gT3d0— Star Sports (@StarSportsIndia) May 18, 2023
ویرات کوہلی کا شرٹ نمبر 18 پہنے کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ تب میرے لیے یہ صرف ایک نمبر تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ نمبر میری زندگی میں بہت اہم بن گیا۔
انہوں نے بتایا کہ انڈین ٹیم کیلئے میرا ڈیبیو 18 اگست 2008 کو ہوا تھا، 2008 میں 18 دسمبر کو میرے والد بھی انتقال کرگئے تھے، یہ دونوں تاریخیں میری زندگی میں بڑی اہم ہیں، اور یہ شرٹ مجھے ان واقعات سے بہت پہلے ملی تھی۔
مزید پڑھیں:پاکستان ایشیا کپ کا میزبان، بی سی بی نے میچز دبئی میں کروانے کی مخالفت کردی
ویرات کوہلی نے کہا کہ اس نمبر کا میرے ساتھ جادوئی تعلق بن چکا ہے، کبھی سوچا نہیں تھا کہ لوگ میرے نام اور نمبر کی شرٹ پہنیں گے۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنی غیر معمولی بلے بازی کے باعث دنیا میں اہم مقام حاصل کرلیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








