کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کا ایک ریسٹورنٹ سیل جبکہ دوسرا ریسٹورنٹ گرا دیا۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کی حد ہو گئی۔
Political victimisation at its peak in the province of Sindh by Pakistan Peoples Party. First they sealed my Saddar branch through Sindh Food Authority and now demolishing other one through Sindh Building Control Authority.
This too shall pass! pic.twitter.com/ea7dJiiQop
— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurumSherZaman) May 18, 2023
خرم شیر زمان کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے سندھ فوڈ اتھارٹی کے تحت میرے صدر کے ریسٹورنٹ کوسیل کیا گیا، پھر دوسری برانچ کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے گرا دیا گیا۔
ایس بی سی اے حکام کے مطابق رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی طور پر تجارتی سرگرمیاں جاری تھیں، ریسٹورنٹ کو متعدد نوٹس جاری کئے گئے تھے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے باعث اس پلاٹ پر قائم ریسٹورنٹ کومسمار کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی ایک اور وکٹ گر گئی،ملک امین اسلم نے پی ٹی آئی چھوڑ دی
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے محکمہ ڈیمولیشن کی ٹیم نے پلاٹ نمبر 66 بلاک 3 بہار سوسائٹی شرف آباد میں قائم ریسٹورنٹ کو ہیوی مشینری کی مدد سے مسمار کیا، انہدامی کارروائی میں پہلے افرادی قوت کے ساتھ ہتھوڑوں کے ذریعے دیواروں کو توڑا گیا پھر ہیوی مشینری کی مدد سے پورے انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا، اس موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








