اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
نیشنل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں ملک امین اسلم نے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں کیونکہ یہ 9مئی کو احتجاج کے دوران جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔
ملک امین اسلم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے مجھے چونکا دیا، کیونکہ پارٹی کارکنوں نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا،انہوں نے نشاندہی کی کہ جہاں بھی ریلیاں نکالی گئیں ان کا ہدف فوجی تنصیبات تھیں۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ انہوں نے دباؤ میں آئے بغیر فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں:حکومتی ڈیڈ لائن ختم، پولیس زمان پارک میں آپریشن کیلئے تیار
واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں دفاعی اور عوامی تنصیبات پر حملوں کے بعد ان سے پہلے عامر محمود کیانی، ایم این اے محمود مولوی، سنجے گنگوانی اور کریم بخش نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








