اسلام آباد: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا اور جمعرات کو اس کی قیمت گزشتہ روز 233,100، کے مقابلے میں 233,600 روپے پر طے ہوئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 428 روپے اضافے سے 199,846 روپے سے بڑھ کر 200,274 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 183,192 روپے سے بڑھ کر 183,585 روپے ہو گئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2900 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کمی سے 2486.28 روپے پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں:زرِ مبادلہ ذخائر ستمبر تک 2ارب ڈالر سے کم ہوجائیں گے۔مفتاح اسماعیل
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 امریکی ڈالر کم ہو کر 1976 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1988 ڈالر ہو گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








