لاہور: چند روز قبل معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کی تاکہ انہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو قریب لایا جاسکے، مگر ان کا مشن نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکا۔
تین روز قبل (15 مئی کو) ہونے والی اس خصوصی ملاقات کی اندرونی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے زمان پارک پہنچ کر عمران خان سے ملاقات کی اور کچھ پیشکشیں اور ضمانتیں بھی دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عقیل کریم ڈھیڈی نے عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اپنے معاملات کو بہتر بنانے اور آرمی چیف سے ملاقات کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔
اسٹیبلشمنٹ کو قائل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن سے بھی مذاکرات کی پیشکش کی۔
ان پیشکشوں کے جواب میں ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے عقیل کریم ڈھیدھی کو اجازت دے دی۔
لیکن عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”نئی ڈیل“ کی ضمانت دینے والے عقیل کریم ڈھیڈی کو ”پنڈی“ کی طرف سے نہ میں جواب ملا، ان کا واضح جواب تھا کہ معافی، معاوضہ، ڈیل یا مفاہمت ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی ایک اور وکٹ گر گئی،ملک امین اسلم نے پی ٹی آئی چھوڑ دی
’پنڈی‘ نے عقیل کریم ڈھیڈی کو یہ بھی خبردار کیا کہ مستقبل میں ایسی ’بے وقوفی‘ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ 9 مئی کے واقعات پر شروع کی گئی قانونی کارروائی کے سلسلے میں کسی قسم کے سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








