مریم نوازکاوہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نوازکاوہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ
مریم نوازکاوہاڑی سے تنظیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ

لاہور: سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کل سے تنظیمی دوروں کا دوبارہ آغاز کرنے جارہی ہیں۔

مریم نواز کل 26 مئی کو لاہور سے وہاڑی کے سفر پر روانہ ہوجائیں گی، اس سے پہلے مریم نواز پنجاب اورجنوبی پنجاب کے شہروں کے دورے کر چکی ہیں۔

مریم نواز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں اور سینئر رہنما پرویز رشید بھی ہوں گے، پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر وہاڑی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا،تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران بھی شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:ملیکہ بخاری نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا، پارٹی کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور کیا جائے گا۔

Related Posts