ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کیلئے رضا مند ہوگیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے جون تک کی تمام ادائیگیوں کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں جس کے باعث ملک کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رواں ماہ اور جون میں تقریباً 3.7 بلین ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کی جانب سے ادائیگیوں کے فوراً بعد تازہ فنڈز فراہم کرکے جون میں قرضوں کی دو اہم ادائیگیوں کو پورا کرنے میں ملک کی مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مینگروز منصوبے کی منظوری دیدی

ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کی جانب سے پاکستان کے1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اورایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے قرضے کی روول اوور کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

Related Posts