لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے، قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جبکہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے کئی ناراض رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کاامکان ہے جس میں ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کےسیاسی خاندانوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا
واضح رہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین نے لاہور میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران ایک ہفتے میں ان سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔
ذرائع کی جانب سے بھی یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی تحریک انصاف کا فارورڈ بلاک سامنے آسکتا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسرنے بھی تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








