بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، فلم 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ہالی ووڈ اداکار بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم ’باربی‘ کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار ہیں، وارنز برادرز نے سالوں پُرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم ’باربی‘ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔

یاد رہے کہ باربی گڑیا سب سے پہلے 1959 میں بنائی گئی تھی اس سال مداح باربی کی 63 ویں سالگرہ منائیں گے۔

فلم کا ٹریلر کافی دلچسپ ہے جس میں باربی اور کین کی گلیمرس دنیا کی جھلک دکھائی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا گیا کہ ‘اگر آپ باربی کو پسند کرتے ہیں تو یہ فلم آپ کیلئے ہے اور اگر آپ باربی کو پسند نہیں کرتے تب بھی یہ فلم آپ کیلئے ہے’۔

فلم ’باربی‘ رواں برس 21 جولائی کو ریلیز ہوگی، اس کا اعلان سب سے پہلے ستمبر 2009 میں گیا تھا لیکن پروڈکشن کا آغاز اپریل 2014 میں ہوا۔

فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں ، آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts