رواں سال کونسے پاکستانی ڈرامے پیش کیے جائیں گے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری تیزی سے ترقی کررہی ہے، ڈرامے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں ہوتے بلکہ پڑوسی ملکوں میں بھی انھیں بہت شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

رواں سال ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل تیرے بن نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے ہیں، ڈرامے کو صرف پاکستان میں ہی پسند نہیں کیا گیا بلکہ تیرے بن نے دیگر ممالک میں بھی کئی ناظرین کو اپنا اسیر کیا۔

پاکستانی ڈراموں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ مزید اچھے ڈرامے آپ کو جلد دیکھنے کو ملیں گے، کیونکہ مستقبل میں بہت سے پاکستانی ڈرامے ریلیز ہونے والے ہیں:

1) گرو

شازیہ وجاہت اور وجاہت رؤف کے تیار کردہ ڈرامہ سیریل گرو میں علی رحمان خان مخنث کا کردار کریں گے، ڈرامے میں معاشرے میں خواجہ سراؤں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر روشنی ڈالی جائے گی۔

ڈرامہ ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہوگا جس کی کاسٹ میں علی رحمان کے علاوہ زالے سرحدی ، حرا خان اور عمر عالم شامل ہیں۔

2) جان جہاں

Hamza Ali Abbasi And Aisha Khan's Family Get Together ...

ناظرین اس وقت ڈرامہ سیریل جانِ جہاں کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں، ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں۔

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔

3) جھوک سرکار

مومنہ درید کے پروڈیوس کردہ ڈرامہ سیریل جھوک کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے، جس کی کاسٹ میں حبا بخاری، فرحان سعید، ماہم شاہد اور آصف رضامیر شامل ہیں۔

سیف حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ ڈرامہ ہم ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر کیا جائے گا۔

4) نیم

کاشف انور کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل نیم کو مومنہ درید نے پروڈیوس کیا ہے، یہ ہم ٹی وی پر نشر ہوگا۔

ڈرامے کی کاسٹ میں سید جبران، ماورا حسین، ارسلان نصیر، راحیل صدیقی، حسن شاہ، امیر گیلانی، ہانی طحہ، مریم نفیس، شمائل خان، عدیل خان، عصمت زیدی، علمدار خان، اریبہ ترمذی جیسے کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

 5) منت مراد

سید وجاہت حسین کے ہدایت کردہ ڈرامہ سیریل منت مراد کو نادیہ اختر نے تحریرکیا ہے، جس کی کاسٹ میں فرحان سعید اور رابعہ کلثوم، طلحہ چہور، علی رحمان خان، عظمیٰ حسن اور علی سفینہ شامل ہیں۔ ڈرامے جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

Related Posts