کراچی:تنظیم الاخوان پاکستان سندھ کے صدر کیپٹن امین اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ مدبر قیادت وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم الاخوان پاکستان سندھ کے صدر کیپٹن امین اعوان نے عشائیہ دیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے کی اور اس دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خصوصاً کراچی کے حالات پر تبادلۂ خیال کیا۔
سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ 15 فیصد کمی ریکارڈ
عشائیے میں شریک سیاسی وسماجی شخصیات نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے آئندہ کے لائحۂ عمل کی تشکیل پر زور دیا۔ عشائیے کا اہتمام صدر تنظیم الاخوان سندھ کیپٹن امین نے ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کیا۔
تنظیم الاعوان کے نائب چیئرمین زاہد اعوان، سیکریٹری جنرل حمید کریم، لئیق احمد خان، ڈی ایس پی (ر) زاہد حسین، عبدالمتین اعوان، فرخ بشیر، حمید کریم اور دیگر شخصیات نے عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں کاروباری شخصیات نے بھی شرکت یقینی بنائی۔
اس موقعے پر صدر تنظیم الاخوان پاکستان کیپٹن امین اعوان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ملک کے سیاسی و معاشی حالات اور کراچی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکائے گفتگو نے موضوع کی مناسبت سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








