معروف پاکستانی اداکارہ صبا قمر اورمعروف ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ کے نئے ڈرامے ’’گناہ‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔
حال ہی میں صبا قمر کے مختصر ڈرامے گناہ کا ٹریلر ریلیز ہوا، جس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ڈرامے کی کہانی معاشرے اور سماج کے لیے ناقابل قبول محبت کے خطرناک کھیل کے گرد گھومے گی، جس میں دھوکا، انا، جبر، تشدد اور خودکشی جیسے عناصر نے ڈرامے میں تھرل، سسپنس، ایکشن اور جذباتیت کو جنم دیا ہے۔
محسن علی کا تحریر کردہ یہ ایک سنسنی خیز ڈرامہ ہے جس میں صبا قمر کو انتہائی طاقتور اور خوبصورت دکھایا گیا ہے جبکہ سرمد کھوسٹ کو علاقے کے معزز اور طاقتور شخصیت کے کردار کو خوبصورتی سے نبھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ماڈل حسنین لہری نے ماڈل نمرہ جیکب کیساتھ جھگڑے کی اصل وجہ بتادی
ٹریلر میں جگن کاظم بھی نے اپنی صلاحیتوں کا خوب اظہار کیا ہے اور پولیس انسپکٹر کے روپ میں رابعہ بٹ نے بھی اپنے کردار سے کافی انصاف کیا ہے۔
قبل ازیں صبا قمر اور سرمد کھوسٹ نے فلم کملی میں کام کیا تھا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








