پاکستانی ڈراموں کو دیکھنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں ہے، کم اقساط اور بہترین کہانی کی وجہ سے ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بڑے شوق سے دیکھتے ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ سیریل ہم سفر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی باصلاحیت و خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان بھی پاکستانی ڈراموں کی دلدادہ ہیں اور اپنے فارغ وقت میں انھیں شوق سے دیکھتی ہیں۔
حال ہی میں فیوچیزیا میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے پسندیدہ پاکستانی ڈراموں کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ مجھے کئی پاکستانی ڈرامے پسند ہیں جیسے دھوپ کنارے، اَن کہی اور داستان لیکن ایک ڈرامہ ایساہے جو انھیں بہت زیادہ پسند ہے۔
ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے عمیرہ احمد کا تحریر کردہ ڈرامہ سیریل دام بہت پسند ہے اور میرے خیال سے یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جسے ہر کسی کو دیکھنا چاہیے۔
ناظرین تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک بار پھر مایوس، ڈرامے کا نام ’ٹریش بن‘ تجویز کردیا
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم انڈسٹری میں کچھ الگ دکھانا چاہتے ہیں تو ہمیں نوجوان مصنف، ہدایت کار اور پروڈیوسرز کو موقع دینا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








