مسلم لیگ ن کا انٹرا پارٹی الیکشن، شاہد خاقان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا انٹرا پارٹی الیکشن، شاہد خاقان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا
مسلم لیگ ن کا انٹرا پارٹی الیکشن، شاہد خاقان کو کوئی عہدہ نہیں دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کو مسلم لیگ (ن) کے انٹرا پارٹی الیکشن میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے باہر کردیا گیا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان کو پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا، وہ (ن) لیگ کے سینیئر نائب صدر تھے۔ شاہد خاقان کے مریم نواز کو عہدہ دینے پر پارٹی سے اختلافات سامنے آئے تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف (ن) لیگ کے آئندہ 4 سال کے لئے صدر، مریم نواز سینئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر منتخب ہوگئیں، دونوں بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کا جنرل کونسل اجلاس اسلام آباد میں منعقد کیا گیا، جس میں مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، احسن اقبال جنرل سیکرٹری، اسحاق ڈار صدر اوورسیز اور بین الاقوامی امور، عطا تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے، جبکہ تمام شخصیات بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہے، سانحہ 9 مئی کے حوالے سے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر مسترد کیا جائے، کیا یہ اجلاس اس قرارداد کو منظور کرتا ہے؟

مزید پڑھیں:مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹوں سے نوازیں گے، وزیر داخلہ

رانا ثنا نے مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں بھرپورمنظم ہے پارٹی کے تمام شعبوں کی ضلع سطح پرتنظیم موجود ہے۔

Related Posts