مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹوں سے نوازیں گے، وزیر داخلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹوں سے نوازیں گے، وزیر داخلہ
مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹوں سے نوازیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیے جائیں گے،(ن) لیگ کے امیدواروں کی پنجاب میں پوزیشن مستحکم ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم نے صوبے میں تنظیم مکمل کی ہے، پارٹی کو یونین کونسل کی سطح تک منظم کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز کو والد کے سامنے اس لیے گرفتار کیا گیا کہ اس کا حوصلہ توڑا جا سکے،مشکل وقت میں ہمارے کسی رہنما یا کارکن نے پارٹی کو نہیں چھوڑا۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب کی تمام ڈویژنز کا دورہ کیا،پارٹی کے تمام ونگز کو پوری طرح متحرک کیا ہے، مریم نواز نے ہر سطح کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیں:شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کہتا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آج سب نے اس کو چھوڑ دیا، سب اس کی پارٹی کوچھوڑ کر بھاگ رہے ہیں،جو کہتا تھا بہت مقبول ہوں آج ملاقاتوں کیلئے بھیک مانگ رہا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمارے قائد کو سرخرو کیا۔

Related Posts