اسلام آباد: ملک کے موجودہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک بار پھر بلا مقابلہ صدر جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر منتخب ہو گئیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس میں قرار داد پیش کی، قرارد اد میں نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرار داد میں شہباز شریف خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اسحاق ڈار سیکرٹری فنانس، عطااللہ تارڑ مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جبکہ مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں، اوورسیز اور بین الاقوامی امور کے لیے اسحاق ڈار بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔
مریم نواز کا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیڈر تو کیا کوئی کارکن بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر نہیں گیا، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف سے مشورے کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں اتار چڑھاؤ آئے مگر ہم نے کبھی ملک کے مفادات کا سودا نہیں کیا، نواز شریف نے اقتدار جانے کے بعد دوسرے ممالک سے مدد نہیں مانگی۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ کے کسی رہنماء نے پریس کانفرنس نہیں کی، بلکہ چٹان کی طرح ثابت قدم کھڑے رہے، ن لیگ کے رہنماؤں نے کبھی روتے پیٹتے اپنی مشکلات نہیں سنائیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے 9سال نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں بچے گا، نواز شریف کو ہٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے، مگر نواز شریف آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے ایک بات کہی کہ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، نواز شریف بیٹی کا ہاتھ پکڑ آئے، جیل گئے، کبھی اپنے کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








