مولانا عظیم عثمان کی قیادت میں جے یو آئی وفد کی نادرا حکام سے ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

 نادرا کے نئے تعینات ڈائریکٹر ذیشان علی خان سے میگا سینٹر سیمنس میں جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان کی سربراہی میں وفد کی اہم ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نادرا غربی و کیماڑی کے انچارج کو عوامی مشکلات و مسائل سے آگاہ کیا اورنادرا دفتر کے باہر طویل قطاروں کا سلسلہ ختم کرکے ہر آنیوالے فرد کا ڈائریکٹ پروسیس اور ٹوکن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مولانا عظیم اللہ عثمان کا کہنا تھا کہ سنگل اور ڈبل ایڈریس، شناختی کارڈز کی بلاکنگ، ایف آر سی اور پی آر سی ڈومیسائل کے معاملات میں نادرا میگا سینٹر سیمنس کی عوام دوست پالیسی خوش آئند ہے۔ ہم قلیل مدت میں بہترین کارکردگی، تمام کاؤنٹرز کی فعالی، خواتین اسٹاف میں اضافے، نادرا مددگار سسٹم سمیت طویل قطار کا سلسلہ ختم کرنے، ڈائریکٹ پروسیس اور عوام دوست کاوشوں پر ذیشان علی خان اور انکی پوری ٹیم کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکول کی تقریب میں شیرخوار بچے اٹھائے مائیں لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

ڈائریکٹر نادرا ذیشان علی خان نے کہاکہ ہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا دفتر کے باہر طویل قطاروں کا سلسلہ ختم کرکے ہر آنیوالے فرد کا ڈائریکٹ پروسیس اور ٹوکن فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ڈی جی نادرا سندھ کے آنے کے بعد سے اب تک ریکارڈ کام ہوئے ہیں۔ پہلے بمشکل چند کاؤنٹرز چلتے تھے جس سے عوام کو شدید پریشانی تھی۔ اب صبح میں 20 کاؤنٹرز، شام میں بھی 20 کاؤنٹرز اور رات میں 8 سے زیادہ کاؤنٹرز فعال ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خواتین کے رش اور انکے مسائل کے پیش نظر صبح میں 7 خواتین اسٹاف اور انکی ایک افسر پر مشتمل ٹیم کا تقرر کیا ہے، اسی طرح شام میں بھی 4 خواتین اسٹاف اور ایک افسر پر مشتمل ٹیم خدمت میں مصروف رہتی ہے۔

ڈائریکٹر نادرا نے مزید کہاکہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور ہم اپنی بساط سے بڑھ کر خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ آنیوالے فرد کا مسئلہ پہلی بار ہی میں حل کیا جاسکے اور اسے مزید چکر نہ لگانے پڑیں۔ سنگل اور ڈبل ایڈریس کے مسائل پر اب تک سینکڑوں کیسز حل کرواچکے ہیں۔ آئندہ بھی 24 گھنٹے ہم خدمت کے جذبے سے حاضر ہیں۔ ڈائریکٹر نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کی عوام دوست کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہمہ وقت تعاون پر مولانا عظیم اللہ عثمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وفد نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی گفتگو کی تائید کی اور  کہا کہ ہم نے بھی کچھ عرصہ میں کافی تبدیلی محسوس کی ہے اور یہ آپ کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ آپ کی زیر نگرانی نادرا کے ملازمین و افسران عوامی مشکلات کے حل کیلئے مصروف عمل ہیں۔ آپ جیسے افراد سے ہی معاشرہ ترقی و استحکام پاتا ہے۔

وفد نے ڈائریکٹر نادرا کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہماری ہرممکن کوشش آپکے ساتھ ہوگی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد داؤد سمیت جے یوآئی وفد میں ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات قاری عبداللہ بسمل، جے یوآئی شیرشاہ یوسی 5 کے امیر مولانا عطاء اللہ، جے یوآئی شیرشاہ کے نائب امیر مولانا صاحب الدین عزام، سیکریٹری اطلاعات مولانا محمد ندیم کے علاوہ آصف چوہدری ودیگر شامل تھے۔

Related Posts