کیا سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتا ہوگئے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیراعظم عمران خان کے دور کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

 اعظم خان کے اہل خانہ نے تھانہ کوہسار میں اُن کی گمشدگی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’اعظم خان گذشتہ شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اعظم خان جو میرے پرنسپل سیکریٹری تھے گذشتہ شام سے لاپتہ ہیں۔ جو بھی میرے قریب سمجھا جاتا ہے اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہماری فضائی حدود اب بھی امریکی قبضے میں ہیں، افغان وزیر دفاع

اعظم خان کون ہیں؟

اعظم خان سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری رہے ہیں اور وہ پاکستان ایڈمنسڑیٹیو سروس گروپ کے افسر ہیں۔ ضلع مردان کے علاقے رستم میں پیدا ہونے والے اعظم خان کا تعلق ایک بڑے زمیندار گھرانے سے ہے۔

انہوں نے برن ہال کالج ایبٹ آباد سے تعلیم حاصل کی اور سول سروس کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے بعد متعدد اہم پوزیشنز پر تعینات رہے۔ اپنی سروس کا زیادہ تر عرصہ اعظم خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں گزارا۔ وہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پولیٹکل ایجنٹ بھی رہے اور پشاور کے کمشنر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

صوبے کے مختلف محکموں میں جوائنٹ سیکرٹری، ایڈشنل سیکرٹری کے طور پر کام کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے دور حکومت میں اعظم خان صوبائی چیف سیکرٹری کے عہدے تک پہنچے جہاں صوبائی حکومت کے اہم اجلاسوں میں شرکت کرنے والے پارٹی چیئرمین عمران خان کی نظر انتخاب ان پر ٹھہری۔

2018 کے انتخابات میں وزیراعظم بننے کے فوراً بعد عمران خان نے کئی دوسرے سینیئر افسران کی موجودگی کے باوجود اعظم خان کو اپنا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا جو پاکستان میں بیوروکریسی کا سب سے اہم عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ 

Related Posts