لاہور: مسلم لیگ ن نے مایوس کن کارگردگی پر سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل اور صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبائی صدر شاہ محمد شاہ اور جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کی کارکردگی مایوس کن رہی، دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر نئے لوگوں کو ذمہ داری دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کر کے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔
سینئر نائب صدر مریم نواز نے سینئر رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ن لیگ کے لوگوں نے دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کی تو شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کیا کر رہے تھے؟، دونوں رہنماؤں نے اہم کارکنوں کو پارٹی کو خیرباد کہنے پر انہیں نہیں روکا، قیادت کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔
سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد، وزیر اعظم نے 25ارب جاری کرنیکی منظوری دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون جلد سندھ میں صنعت کار اور پارٹی کارکن کو صدر اور جنرل سیکرٹری کا عہدہ دے گی۔
واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے اور سلیمان شہباز کی جانب سے تنقید کے بعد پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے اختلافات کا اظہار کھل کر کرچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








