عیدالاضحیٰ پر کتنے دن کی چھٹیاں ہونگی؟ بڑی خبر آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 29 یا 30 جون یعنی جمعرات یا جمعہ کو ہوگی ۔

عیدالاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی صورت میں بدھ کو حج کی چھٹی ہوگی، اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو ہونگی، اتوار کو چھٹی ہونے کی وجہ سے چھٹیوں کی کل تعداد 5 ہوجائے گی۔

اگر عید الاضحیٰ 30 جون بروز جمعہ کو ہوئی تو جمعرات کو حج کی چھٹی ہوگی، اس طرح عید کی 3 چھٹیاں جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی۔ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں حج کی چھٹی ملا کر کل چھٹیاں 4 ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:

شکیرا کے گانے کو آم فروخت کرنے کیلئے استعمال کرنیوالا پاکستانی نواجوان سوشل میڈیا پر وائرل

دوسری جانب پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

Related Posts