معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
حال ہی میں آغا علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے شوبز سمیت ملک کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
آغا علی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا سفر کیا ہے اور اس دوران انہوں نے پاکستان کے ایک سب سے بڑے مسئلے کو محسوس کیا۔
اداکار کے مطابق ہمارے ملک کا ایک اہم مسئلہ یہ ہے کہ ہماری خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ آغا علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوران سفر غور کیا کہ کوئی بھی خاتون اکیلی سفر کرتی دکھائی نہیں دی۔
ناک کی سرجری کروانے پر اداکارہ نیمل خاور کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا
خواتین ایک شہر سے دوسرے شہر یا کہیں بھی اکیلے نہیں جاسکتیں کیونکہ وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتیں اور ہم ہمیشہ ایک محفوظ اور قدامت پسند معاشرہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
آغا علی نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے پاکستان میں حالات بہتر ہوں اور خواتین اکیلے سفر کرتے ہوئے خود کو محفوظ محسوس کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








