راولپنڈی پولیس نے چند روز قبل ڈکیتی کے دوران آزاد کشمیر کے جج کو قتل کرنے والے ڈاکو کو مبینہ مقابلے کے دوران ہلاک کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کی ہلاکت تھانہ روات کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہوئی۔ ہلاک ڈاکو نور آغا نے آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معزز جج جاں بحق ہوگئے تھے۔
گودام میں لگی ہوئی آگ نے کنٹینر کو بھی لپیٹ میں لے لیا
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ 5 مسلح ملزمان نے تھانہ روات کی حدود میں پولیس پر فائرنگ کی، جس کے دوران جوابی فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی گئی۔

بعد ازاں ملزم کی شناخت نور آغا کے نام سے ہوئی۔ ملزم کا ریکارڈ چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس نے ڈکیتی کے دوران آزاد کشمیر کے جج سردار امجد اسحاق کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزم کا ایک زخمی ساتھی 10روز قبل علاج کے دوران ہلاک ہوچکا ہے۔
مقتول جج کے بیٹے نے ملزم کی شناخت کر لی۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








