کراچی:میئر کراچی کے عہدے کا حلف مرتضیٰ وہاب نے اٹھا لیا جبکہ ڈپٹی میئر کراچی کے عہدے کا حلف سلمان مراد نے اٹھایا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور دیگر رہنما تقریب حلف برداری میں موجود تھے۔الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے مرتضیٰ وہاب اور سلمان مراد سے حلف لیا۔
مرتضیٰ وہاب نے حلف اٹھانے کے بعد کہا کہ کراچی میں حقیقی مثبت تبدیلی لائیں گے،پیپلز پارٹی کی خدمت کے منشور کو آگے لے کر جائیں گے، عوام دوست منشور کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے حلف برداری کے بعد شہر کی علامتی چابی نئے میئر مرتضیٰ وہاب کے حوالے کردی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی کے کارکنان کا شکر گزار ہوں،کراچی سے وفا اور اس کی خدمت کریں گے، نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے، بلا تفریق مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم میئر کی حلف برداری کی تقریب میں احتجاجاً شریک نہیں ہوئے اور اپنے ایک بیان اُن کا کہنا تھا کہ جو آج خوش ہو رہے ہیں کل ان کے ساتھ ہاتھ ہوگا تو پتا چلے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








