سنی دیول کے بیٹے کرن دیول اپنی منگیتر دریشا اچاریہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، اس خوشی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
دیول خاندان نے 18 جون کی شام کو اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے لیے ایک استقبالیہ کا بھی منصوبہ بنایا۔
شادی کے پہلے دن کے موقع پر کرن دیول نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر تصاویرشیئر کیں، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ آپ میرا آج اور میراکل ہیں۔ ہماری زندگی میں ایک خوبصورت سفر کا آغاز۔ ہم بے پناہ نعمتوں اور نیک تمناؤں کے لیے بے حد شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں، آغا علی
16 جون کو اس جوڑے کے لیے سنگیت کی تقریب منعقد کی گئی۔ دیول خاندان نے تقریب کی تقریباً ہر ویڈیو وائرل کی۔خاندان کے سربراہ دھرمیندر کو اپنے پوتے کے سنگیت میں یملا پگلا دیوانہ پر رقص کرتے دیکھا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








