اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر اپاچی ہیلی کاپٹر سے فائرنگ، مزید 5 نوجوان شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں اور  صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں 62 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں پہلی فرانزک لیب کے قیام کیلئے کام شروع

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی جینن میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

Related Posts