ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ امیشا پٹیل کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کو تین کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں مشروط ضمانت مل گئی ہے۔واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر اجے کمار نے اداکارہ اور ان کے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔
اداکارہ نے ان سے ڈھائی کروڑ روپے فلم بنانے کے لئے تھے لیکن فلم نہیں بنائی گئی اور نہ ہی انہیں سود سمیت پیسے واپس ملے۔
امیشا پٹیل عدالت کے حکم پر رانچی سول کورٹ میں پیش ہوئیں اور سرینڈر کیا جس پر عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دیتے ہوئے 21 جون کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں:کرن دیول اور دریشا اچاریہ ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
اجے کمار کے مطابق انہیں جو چیک دیئے گئے وہ باؤنس ہوگئے تھے اسی لئے انہوں نے کورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








