اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ہمارا فوری منصوبہ براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 5ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ملک کو معاشی چیلنجز سے نکال کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متفقہ نقطۂ نظر کی بھرپور حمایت کی۔مخلوط حکومت نے معاشی پالیسیاں وضع کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا۔
معاشی بحالی کیلئے حکومت کا پلان بی سامنے آگیا۔ مصدق ملک
ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کیلئے یہ کونسل (ایس آئی ایف سی) پالیسی سازی، تسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی اور معیشت کے ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کو آگے بڑھانے کیلئے فیصلہ سازی کے اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گی جبکہ اس کی توجہ آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات ، کان کنی اور دفاعی پیداوار پر مرکوز ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایس آئی ایف سی دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی جو اس کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے، جبکہ اس کا فوری کام براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک لانا ہے۔ ملک کے اندرونی و بیرونی عوامل اور معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر ایس آئی ایف سی جیسے فورم کی ضرورت تھی۔
I have fervently advocated a unified approach to steer the country out of the economic challenges on a path to sustainable growth. Employing a whole-of-the-the-government approach, the coalition government has decided to set up a Special Investment Facilitation Council (SIFC)…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 21, 2023
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی جیسے فورم کی ضرورت طویل عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ مسائل کے انوکھے مجموعے سے نمٹنے کیلئے نصابی کتاب کا طریقۂ کار قابلِ عمل نہیں رہا۔ معیشت کو خودانحصاری، برآمدات پر مبنی اور مضبوط و مستحکم بنانے کیلئے اجتماعی حکمتِ عملی سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ تخلیقی خیالات معاشی مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








