لاہور: فلڈ کمیشن کا بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے پس منظر میں کہنا ہے کہ راوی اور چناب میں اس وقت نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ بیان میں فلڈ کمیشن نے کہا کہ اس وقت دو دریاؤں میں درمیانے درجے تک کا سیلاب ہے اور دریاؤں میں پانی کے مزید اضافے کا امکان کم ہے۔ صرف جھنگ اور چناب کے گرد کچھ نشیبی علاقوں میں سیلاب آیا ہے۔
پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔وزیراعظم
بیان میں فلڈ کمیشن نے بھارت کی ہٹ دھرمی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دریائے چناب میں 5 سے 7 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آنے کا خدشہ تھا جبکہ اب تک بھارت سے جو پانی آیا وہ ڈیڑھ سے دو لاکھ کیوسک تک ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد سے سیلابی ریلا شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل ہوگیا۔ دریائے راوی، نالہ بئیں اور منسلک ندی نالوں میں اس وقت بھی طغیانی ہے۔
بھارت نے دریائے راوی کے بعد دریائے ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا تھا۔ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جھنگ میں 20 سے زائد دیہات زیرِ آب آگئے۔ ہیڈ تریموں سے 1 روز میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا خدشہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








