کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس 49 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے گر کر 48ہزار 600سے زائد پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھتے ہوئے کاروبار کے اختتام پر 153 پوائنٹس تک گر گئی۔ کاروبار 48 ہزار 611 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کے آغاز میں سرمایہ کاروں کا رجحان مثبت رہا۔
کراچی کے عوام پر 24 ارب 50 کروڑ کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
تاہم مارکیٹ میں دن بھر برقرار رہنے والی تیزی اختتامی مرحلے میں مندی میں تبدیل ہوگئی۔ سرمایہ کاروں پر منافع کے حصول کیلئے شیئرز فروخت کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے کاروبار کی مندی میں اہم کردار ادا کیا۔ کاروباری روز کا اختتام منفی سمت میں ہوا۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہ کہ اسٹاک مارکیٹ میں 49 ہزار پوائنٹس کی حد طویل عرصے یعنی 6 سال بعد بحال ہونے کے بعد کاروبار کا مندی کی جانب جانا نیک شگون نہیں تاہم کاروبار کا آغاز شاندار رہا۔
ایک موقعے پر کاروبار کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی حد عبور کر گئی جبکہ آخری بار جون 2017 میں اسٹاک مارکیٹ میں 49 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہوئی تھی، تاہم اس کے بعد پہلی بار اسٹاک مارکیٹ 49 ہزار کی حد چھو کرنیچے آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








