مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 28 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: مری ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مری ایکسپریس وے پر بستال موڑ کے قریب مسافر بس حادثے کی زد میں آگئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے کے نتیجے میں اب تک 28 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ مسافر بس مری سے لاہور جاتے ہوئے اُلٹ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نازیبا ویڈیوز، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے مزید انکشافات

اس حوالے سے موٹروے پولیس نے بتایا کہ مری بس حادثہ صبح 4 بجے ظفر موڑ کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد سڑک ٹریفک کیلئے کلیئر کردی گئی جس کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 70 کے قریب افراد سوار تھے جو کہ ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لاہور جارہے تھے۔

قبل ازیں چلاس میں بھی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts