کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ہسپتال سے 2 بچوں کی لاشیں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ہسپتال کے واش روم کے کچرا دان سے 2 پری میچیور بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری پولیس نے درج کیا۔
کراچی، ڈھائی سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
تھانہ حیدری میں مقدمہ ایک خاتون کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔ حیدری پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ایک خاتون 2 پری میچیور بچوں کی لاشیں ہسپتال کے کچرا دان میں چھوڑ کر فرار ہوگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق 2 خواتین ہسپتال پہنچی تھیں اور ان میں سے ایک خاتون کا الٹرا ساؤنڈ کرایا گیا۔ مقدمے کے متن میں تحریر ہے کہ لیب رپورٹ میں جڑواں بچوں کے متعلق بتایا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا پولیس کے بیان کے مطابق کہنا ہے کہ خاتون طبی معائنہ کرانے کیلئے آئی تھیں۔ پولیس بچوں کی لاشیں کچرا دان میں چھوڑ کر جانے والی خاتون کی تلاش کر رہی ہے۔ مقدمے پر متعلقہ ڈاکٹر کا بیان لیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








