اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کی ہے جس میں اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
تبدیلیوں کے حوالے سے اعلان منگل کو متوقع ہے۔ قیمتیں کم از کم یکم ستمبر تک نافذ رہیں گی۔
اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی سفارش کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اعلان اوگرا کی سمری اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تاہم پیر کو کمی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:کراچی والوں کیلئے بُری خبر، آنے والوں دنوں میں گیس لوڈشیڈنگ مزید بڑھنے کا خدشہ
نگراں کابینہ کے بغیر، وزارت خزانہ کے حکام اور نئے حلف اٹھانے والے نگران وزیراعظم کے درمیان قیمتوں پر بات چیت متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








