جائیداد کا تنازعہ، ماں اور 2 بیٹے قتل، لواحقین کا میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج

تازہ ترین

تازہ ترین

مردان میں جائیداد کے تنازعے پر ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماں اور 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے، لواحقین نے میتیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کر کے ماں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا جس پر مقتول افراد کے لواحقین نے سڑک بلاک کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، سچل تھانہ پولیس پر گشت کے دوران بم حملہ، 3اہلکار زخمی

ماں اور 2 بیٹوں کے اندوہناک قتل پر مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ملزمان گرفتار اور ان کے گھروں کو مسمار نہیں کردیا جاتا۔ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھیں گے جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی۔

علاقہ مکینوں اور مسافروں کو سڑک بند ہونے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد علی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین سے بات چیت کی، تاہم تاحال مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کر رکھا ہے۔

متاثرہ سڑک تاحال ٹریفک کیلئے بند ہے۔ مشتعل مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ان کے گھرو مسمار کردئیے جائیں۔ ہم صرف اسی صورت میں ہی اپنا احتجاج ختم کریں گے۔ 

Related Posts